خاتون کی کار حادثہ میں ہلاکت ،ڈیفنس پولیس ملزم کو بچانے میں لگ گئی

خاتون کی کار حادثہ میں ہلاکت ،ڈیفنس پولیس ملزم کو بچانے میں لگ گئی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈ یفنس اے کے علاقہ میں کا ر سوار کی ٹکر سے جاں بحق ہو نے والی معمر خاتون کا معا ملہ ،پو لیس ملزمان کی عبوری ضمانت خا ر ج ہو نے کے با وجود گرفتا ر نہ کر سکی ۔ مد عی محمد اویس اشرف کا کہنا ہے کہ اسکی والد ہ سید ہ اشرف، بیو ی سار ہ پید ل اپنے گھر جا ر ہے تھے ، تیز ر فتا رغلط سمت سے آنے والی گا ڑی میں سوار کمیل نے کچل ڈالا، ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا۔ والد ہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا نبر نہ ہو سکی۔ ملزم کے پا س ڈرا ئیونگ لا ئسنس بھی نہیں ، دو روز قبل عبو ر ی ضما نت خا ر ج ہو چکی ہے لیکن پو لیس ملزم کمیل کو گرفتا ر نہیں کر ر ہی۔ اویس اشرف نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ انچا ر ج انویسٹی گیشن ڈ یفنس اے سب انسپکٹر عد نا ن مسعود ملزم کے ساتھ ساز با ز کر چکا ہے اور صلح کر نے کے لئے دبا ؤ ڈالا جا ر ہا ہے ۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے ،ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن کا میا بی نہ مل سکی، جلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی