کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ، 2مکان مالکان کوایک ایک سال پروبیشن کی سزاکا حکم

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ، 2مکان مالکان کوایک ایک سال پروبیشن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث 2مکان مالکان کواعتراف جرم پر 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایک ایک سال پروبیشن کی سزاکا حکم سنا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمرجاوید ورک کے روبرو مانگامنڈی پولیس نے ملزمان منوراور لیاقت علی کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت درج مقدمات کے چالان پیش کئے،پراسکیوشن نے دلائل دیئے کہ ملزمان نے مانگا منڈی کے علاقے میں اپنے مکان کرایہ پر دینے کے بعد اپنے کرایہ داروں کا اندراج متعلقہ تھانے میں نہیں کرایا۔
کرایہ داری

مزید :

علاقائی -