ایک سیشن جج اوردو ایڈیشنل سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد

ایک سیشن جج اوردو ایڈیشنل سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایک سیشن جج اوردو ایڈیشنل سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کردی ہیں جبکہ دوایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج علی نواز کا چنیوٹ سے لالیاں اور عدیلہ الطاف علینا کا چنیوٹ سے بھوانہ تبادلہ کردیاگیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سیشن جج عبدالحفیظ کی خدمات حکومت کے سپرد کی گئی ہیں انہیں صارف عدالت راولپنڈی کا جج مقرر کیا جارہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن کو لیبر کورٹ ملتان اور محمد اکرم کو لیبر کورٹ بہاولپور کا جج مقرر کرنے کے لئے ان کی خدمات بھی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -