اداکارہ نورکے یکطرفہ ڈگری حاصل کرنے کا اقدام چیلنج

اداکارہ نورکے یکطرفہ ڈگری حاصل کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج کی عدالت میں قاسم ولی نے معروف فلمسٹار نور کی طرف سے یکطرفہ ڈگری حاصل کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیاہے،عدالت نے نور کے وکیل عبدالطیف کو19اپریل کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔فیملی سول جج نے فلمسٹارنور کی طرف سے یکطرفہ ڈگری لینے پرگزشتہ روز گواہ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی تھی۔ گزشتہ روزعدالت میں گواہ پیش ہونے تھے لیکن فلمسٹارنورکے شوہرقاسم ولی نے نور کی طرف سے یکطرفہ ڈگری حاصل کرنے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے ۔عدالت میں موقف اختیارکیاگیا کہ نورنے یکطرفہ ڈگری حاصل کی ہے جبکہ اس کو کسی قسم کاکوئی عدالتی سمن وصول نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی