سید سلیم رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نیو یارک کا ہائیکورٹ بار کا دورہ

سید سلیم رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نیو یارک کا ہائیکورٹ بار کا دورہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سید سلیم رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نیو یارک (امریکہ )میں گزشتہ روز ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا ،اس موقع پر بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید سلیم رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے معزز وکلاء صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیور وکلاء صاحبان نے جس ولولہ کے ساتھ وکلاء تحریک میں اپنا کردار ادا کیا وہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیسے لوگ جو بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہیں وکلاء تحریک کی وجہ سے فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عظیم الشان روایات کی مظہر ہے کیونکہ وکلاء کی قوت کی بناء پر ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے وقت کے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت ہے کہ پاکستان کے وکلاء اور امریکہ میں مقیم لوگ آپس میں مل کر سول ہیومن لبرٹیز کے قوانین کیلئے مل کر کام کریں۔

بار دورہ

مزید : علاقائی