پراجیکٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا

پراجیکٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ماحولیات جاوید اقبال کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے جاوید اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے جاوید اقبال کو زائد العمر ہونے کے باوجود پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا ہے جبکہ جاوید اقبال مطلوبہ تجربہ اور تعلیمی قابلیت بھی نہیں رکھتے ،جاوید اقبال کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی کالعدم کی جائے۔

مزید :

علاقائی -