لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ، عدالت نے رجسٹرار کوآپریٹو کو ایک ماہ میں الیکشن کے خلاف درخواست پر فیصلے کا حکم دے دیا ہے ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے منظور حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی،انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے نہیں کرائے گئے اور الیکشن سے 2 ماہ قبل ووٹر لسٹ جاری نہیں کی گئی۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو کو ایک ماہ میں الیکشن کے خلاف درخواست پر فیصلے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی