اغوا ،بداخلاقی کیس،تھانے کی حدود کا تعین نہ ہونے پر خاتون در بدر
لاہور(نامہ نگار)باٹا پور سے اغوا ء کرکے مریدکے لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بننے والی لڑکی نسیم بی بی کا باٹا پور پولیس تھانے کی حدود کا تعین نہ کرسکی ،متاثرہ نسیم بی بی ایک ہفتے سے انصاف کے لئے باٹا پور اور مریدکے تھانے کے چکرلگا کردربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی ۔ایڈیشنل سیشن جج آصف رانا کی عدالت میں درخواست گزار خاتون اپنے وکیل کی وساطت سے پیش ہوئی اور موقف اختیار کیا کہ نسیم بی بی کو ایک ہفتے قبل باٹا پور کے نوید نامی شخص نے اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا تھااوراسے مریدکے لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا ۔باٹا پور پولیس کا کہنا ہے کہ واقع مریدکے ہوا ہے ،مریدکے تھانے میں ہی مقدمہ درج ہوگا جبکہ مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کواغوا ء جہاں سے کیا گیا ہے ،مقدمہ بھی وہان ہی درج ہوگا لہذاباٹا پور پولیس سے رجوع کیا جائے۔فاضل جج نے باٹا پور پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خاتون در بدر