9 کلو چرس رکھنے کا الزام ملوث مجرم کو 9سال 7ماہ قید

9 کلو چرس رکھنے کا الزام ملوث مجرم کو 9سال 7ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے 9 کلو چرس رکھنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم عالم شیر کو 9سال 7ماہ قید جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں ملوث مجرم عبداللہ کو 4کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں5سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے گزشتہ روزمنشیات کے دو مختلف مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں،پہلے مقدمہ میں اے این ایف نے 9 کلو چرس رکھنے کے الزام میں ملزم عالم شیر کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان پیش ہونے پر فاضل جج نے سماعت کے بعد ملزم عالم شیر کو9سال 7ماہ قید اور 96ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں مجرم عبداللہ کو 4 کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں5سال قید اور 60ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر مذکورہ مجرم عالم شیر جرمانے کی رقم ادا نہیں کرتاتو اسے مزید 6 ماہ قید اورمجرم عبداللہ کو 4ماہ قید مزید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مزید : علاقائی