اورنج لائن ٹرین منصوبہ کرپشن 2ملزمان کی ضمانت خارج

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کرپشن 2ملزمان کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار )اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمدقاسم نے اورنج لائن ٹرین لائن کرپشن کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں جبکہ دیگر3ملزموں کی درخواستوں پر ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔اینٹی کرپشن عدالت کے روبرواورنج لائن ٹرین لائن کرپشن کیس کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان عامر لطیف ،اسد گیلانی ،محمد سلیم،مرضوان اور محمد آصف نے ضمانت کی درخواستیں قبل از گرفتاری دائر کر رکھیں تھیں،مگر ملزمان سائیٹ انسپکٹرز رضوان اور محمد آصف عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں جبکہ دیگر تینوں ملزمان کی درخواستوں پر ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی