الیکٹرول ٹمپرنگ ، بھارتی راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گئی

الیکٹرول ٹمپرنگ ، بھارتی راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی ، ایوان مچھلی ...

 نئی دہلی(آن لائن) بھارتی راجیہ سبھا میں الیکٹرول ٹمپرنگ کے معاملے پر بحث کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمران جماعت پر کڑی تنقید کے باعث اجلاس مچھلی منڈی بن گیا ۔جس پر بی جے پی نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا کہ وہ ایوان کا وقت ضائع نہ کریں ۔بدھ کے روز بھارتی راجیہ سبھا کا اجلاس جاری تھا کہ بی ایس پی کی اپوزیشن لیڈر مایا وتی اور ایس پی کے لیڈر رام بوپال یادیو نے ای وی این ٹمپرنگ کا معاملہ اٹھایا جس پر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ مختار عباس نقوی نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی شکست کو تسلیم کریں اس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لئے ای بی ایم ایس کی تحقیقات کرے جس پر بی جے پی نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کا وقت ضائع نہ کریں اس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی اور شورشرابا شروع ہوگیا جس پر مجبور اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔

الیکٹرول ٹمپرنگ

مزید : علاقائی