خیر پور ، گھر میں کھڑی کار میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،3بچے زندہ جل گئے

خیر پور ، گھر میں کھڑی کار میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،3بچے زندہ جل گئے

 خیرپور(آئی این پی )خیرپور میں گاڑھی پل کے قریب کارمیں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کرجاں بحق ہو گئے ۔ خیرپورمیں گاڑھی پل کے قریب گھرمیں کھڑی کارمیں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کارکو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدرتیزی سے پھیلی کہ اس میں موجود بچوں کو باہرنکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اورتینوں گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سال سے 13 سال کے درمیان ہیں جب کہ گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

بچے جاں بحق

مزید : علاقائی