ترک صدر کا ’فرات کی ڈھال‘ کے بعد شام میں نئے آپریشن کا اعلان

ترک صدر کا ’فرات کی ڈھال‘ کے بعد شام میں نئے آپریشن کا اعلان

استنبول (آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردگآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ’فرات کی ڈھال‘ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ایک نئے آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔قبل ازیں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ حکومت نے شام میں جاری ’فرات کی ڈھال‘ فوجی آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

یہ آپریشن گذشتہ برس اگست میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد داعش کو ترکی کی سرحد سے دور کرنا اور کرد جنگجوؤں کی آمد ورفت روکنا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا کہ شام میں فرات کی ڈھال آپریشن اپنے نتائج میں کامیاب رہا ہے۔ ایک نیا آپریشن بھی زیر غور ہے تاہم اسے الگ نام دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر