5لاکھ سے زائد امریکیوں کی خا تو ن اول کے خلا ف آن لائن پٹیشن دائر

5لاکھ سے زائد امریکیوں کی خا تو ن اول کے خلا ف آن لائن پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)امریکا میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے جس میں خاتون اول ملانیا ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نیویارک سٹی سے وائٹ ہاوس منتقل ہو جائیں، یا وہ ٹرمپ ٹاور میں اپنی سیکورٹی پر اٹھنے والے اخرجات خود ادا کریں۔پیٹشن میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکا کا ٹیکس دہندہ نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں خاتون اول کی حفاظت کے لیے ایک بہت بڑی رقم ادا کر رہا ہے۔ ‘‘امریکی میڈیا کے مطابق ملانیا ٹرمپ کی سیکورٹی اخراجات پر مجموعی سالانہ پچاس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -