ترکی: کرد جنگجووں کا بم حملہ، 3 فوجی ہلاک

ترکی: کرد جنگجووں کا بم حملہ، 3 فوجی ہلاک

انقرہ(آن لائن)ترکی میں کرد جنگجووں کی طرف سے کیے گئے ایک بم حملے کے نتیجے میں 3ترک فوجی مارے گئے ہیں۔جنوبی شہر دیار بکر میں حکام نے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل ترک علاقے میں یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں، جب سکیورٹی فورسز کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف ایک کارروائی کر رہی تھیں۔حکام نے البتہ کہا ہے کہ اس کارروائی میں پانچ کرد باغی بھی مارے گئے۔کرد باغیوں کی بغاوت کی وجہ سے سن انیس سو چوراسی سے اب تک کم ازکم چالیس ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر