سعودی فرمانروا سے برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے وفد کی ملاقات

سعودی فرمانروا سے برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے مشرقِ وسطیٰ گروپ کے وفد نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
برطانوی وفد کی قیادت ہیلین ویٹلے کررہی تھیں۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ،دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں بالخصوص سعودی شوریٰ کونسل اور برطانوی پارلیمان میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -