سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا دو ملکی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا دو ملکی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے الریاض میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے مشرقِ وسطی کی تازہ صورت حال اور علاقائی امور سے متعلق دونوں ممالک کے مقف کا جائزہ لیا ہے اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی عہدے دار بھی شریک تھے۔برطانوی وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور بعد از بریگزٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا ہے۔

وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد اب دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب مشرقِ وسطی میں برطانیہ کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے اور سنہ 2015 میں اس نے برطانیہ سے 6 ارب 57 کروڑ پانڈز مالیت کی اشیا اور مختلف مصنوعات برآمد کی تھیں۔

مزید : عالمی منظر