متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں ملازمین کو سالانہ چھٹیوں کی تنخوا ہ چھٹی شروع ہونے سے قبل ادا کرنے کی پابند ہیں

متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں ملازمین کو سالانہ چھٹیوں کی تنخوا ہ چھٹی شروع ...

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپنیان اپنے ورکروں کو سالانہ چھٹیاں شروع ہونے سے قبل انکی چھٹیوں کی تنخواہ دینے کی پابند ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل بی 75کے مطابق تمام ورکر ایک سال پورا ہونے کے بعد 30 دن کی چھٹیاں لینے کا اہل ہوتا ہے۔آئین کے آرٹیکل 80کے تحت سال بعد 30چھٹیاں کرنے والے ورکر کو کمپنی چھٹی شروع ہونے سے قبل ہی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی پابند ہے۔

مزید : عالمی منظر