روس ادلب میں کیمیائی حملے سے لاتعلقی،ہلاکتوں پر اظہار افسوس

روس ادلب میں کیمیائی حملے سے لاتعلقی،ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(این این آئی)شام کے اتحادی روس نے ادلب میں کیمیائی حملے سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے ادلب پر فضائی حملے نہیں کیے ہیں۔فرانس نے شام میں اس مشتبہ کیمیائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے اس مشتبہ حملے کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے شام میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -