داعش ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کیلئے کظرہ قرار، وارننگ جاری

داعش ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کیلئے کظرہ قرار، وارننگ جاری

لندن(این این آئی)برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے اندر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کے ایسے طریقے پیدا کر لیے ہیں جن کے ذریعے ہوائی اڈوں پر موجود سکیورٹی جانچ کی نظر میں آئے بغیر ان بارودی آلات کو خفیہ طور منتقل کیا جا سکتا ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق برطانیہ میں سکیورٹی اداروں نے ہوائی اڈوں اور نیوکلیئر توانائی کے مراکز کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ وہ دہشت گرد حملوں کے مقابل اپنے دفاعی اقدامات کو مزید سخت کر دیں۔غالبا یہ ہی وہ نئی معلومات ہیں جن کی بنیاد پر امریکا اور برطانیہ نے متعدد ممالک کے مسافروں پر لیپ ٹاپ اور دیگر بڑے الکٹرونک آلات طیاروں کے اندر لانے پر پابندی عائد کی ہے۔اس وقت یہ اندیشہ ہے کہ دہشت گرد یورپی اور امریکی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی جانچ کی مشینوں کو چکمہ دینے کے لیے خاص ٹکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

مزید : عالمی منظر