پرتگال، آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک
لسبن(این این آئی)شمالی پرتگال میں آتش بازی کاسامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 3 لاپتا ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 100 سے زائدفائرفائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہلاک ہونے والے افراد میں فیکٹری کا مالک اور بیٹی بھی شامل ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں متعددافرادزخمی بھی ہوئے جبکہ تین افرادکا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔