امام کعبہ کا 8اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ متوقع ،وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا گیا

امام کعبہ کا 8اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ متوقع ،وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ ...

اسلام آباد(آئی این پی )امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کا 8اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ متوقع ، ان کے دورے کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کرلیا گیا ہے، پروگرام کو حتمی شکل ملنے پر امام کعبہ کی امامت میں پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز ظہر یا نماز عصر ادا کی جائے گی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اس موقع پر موجود افراد کو امام کعبہ سے ملنے کا شرف مل سکے گا،امام کعبہ کے دورے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹری سے باضابطہ طور پر سعودی عرب کے سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں اس ضمن میں خط لکھا گیا ہے۔ دورے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے حتمی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر