پنجاب سروسز ٹیکس ختم نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرزپہیہ جام کردینگے،طارق نبیل محمود

پنجاب سروسز ٹیکس ختم نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرزپہیہ جام کردینگے،طارق نبیل ...

لاہور ( اسد اقبال) پنجاب حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹروں پر سیلز ٹیکس کو فوری واپس لیا جائے اور اگرپنجاب حکو مت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب سروسز ٹیکس مکمل طور پر ختم نہ کیا تو پنجاب بھر میں مال برداری کا پہیہ جام کر تے ہوئے شہرکے داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے جائینگے ۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکرٹری طارق نبیل محمو د نے پاکستان کو انٹر ویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایڈوانس میں حکومت کوکروڑوں روپے ٹیکس کی ادائیگی کر تے ہیں جس کے باوجو د کسی قسم کا ریلیف حاصل نہیں جبکہ کسٹم پولیس ، وارڈن اور ڈکیتیوں نے کاروبار پر منفی اثرات مر تب کر رکھے ہیں ۔طارق نبیل محمو د نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف گڈز ٹرانسپورٹروں کے مسائل پر تو جہ دیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل ٹر ک سٹینڈ کا قیام یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہزاروں گڈز ٹرانسپورٹرز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھاری ٹیکس مختلف مدمیں ایک طویل عرصے سے ادا کر رہے ہیں اور سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کر نے کے باوجو د گڈز ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کو صنعت کا درجہ نہیں دیا گیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔طارق نبیل محمو د نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے پاکستان بھر میں لاکھوں خاندان وابسطہ ہے اور یہ ایک بڑی صنعت ہے حکومت جب چاہتی ہے گڈز ٹرانسپورٹ اور اس سے منسلک سپےئر پارٹس پر کسٹم اور دیگر ٹیکسوں کو عائد کر دیتی ہے اور بھاری ٹول ٹیکس ،اور ٹریفک جرمانوں کا تو کوئی حساب نہیں ہے جو کہ کسی ظلم سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سروسز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں فی الفور ختم کر ے وگرنہ ٹرانسپورٹرز سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو نگے۔

مزید : صفحہ آخر