پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے بیروزگار ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے بیروزگار ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(عامر بٹ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے 400سے زائد نکالے جانے والے سروس سنٹر آفیشل کا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی آفس کے باہر مظاہرہ ،بحالی تک بھوک ہڑتالی کیمپ اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے خواتین اور مرد آفیشلز نے ٹائر جلا کر 2گھنٹے کے لئے ملتان روڈ بلاک کرکے شدید نعرے بازی کی ،دوران احتجاج گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے متعدد خواتین بے ہو ش ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر)ظفر اقبال کی جانب سے 400 سے زائد سروس سنٹر آفیشلز کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے ان کو نوکریوں سے نکالے جانے کے خلاف گزشتہ روز خواتین اور مرد آفیشلز کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ہیڈ آفس کے سامنے شدید احتجاج کیاگیا،احتجاجی آفیشلز نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے کے خلاف نعرے اور مذمتی بیان درج تھے ،مظاہرین نے ٹائر جلا کر 2گھنٹے کے لئے ملتان روڈ بلاک کر دی اور شدید نعرے بازی کی،شدید گرمی اور حبس کی وجہ متعدد خواتین آفیشلز بے ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبعی امداد دی گئی ،مظاہر ین نے ہیڈ آفس کے سامنے دریاں بچھا کر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ہے اور مطالبات کی منظور ی تک پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کے بھوک ہڑتال کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر