باب پاکستان کی تعمیرسے متعلق درخواست ، اپوزیشن لیڈر پنجاب وضاحت کیلئے طلب

باب پاکستان کی تعمیرسے متعلق درخواست ، اپوزیشن لیڈر پنجاب وضاحت کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کی تعمیر مکمل کرانے کے لئے دائر درخواست پر اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کو وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی ہے ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی جس میں باب پاکستان کی تعمیر میں تاخیر کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا نے بتایا کہ 28 برس پہلے شروع ہونے والا منصوبہ اب تک مکمل نہیں کیا جا سکا اور اب اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر