گستاخانہ موادوالے بلاگرزکو واپس لانے کی درخواست پر جواب طلب

گستاخانہ موادوالے بلاگرزکو واپس لانے کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک سمیت سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور متنازع مواد چھاپنے والے بلاگرز کو پاکستان واپس لانے کی درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے، وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے 25اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے اچھرہ کے رہائشی ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ جو بلاگرز فیس بک پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد لکھنے میں ملوث ہیں، ان کو پاکستان سے فرار کرا دیا گیا ہے۔ بیرون ملک فرار بلاگرز سلمان حیدر،احمد وقاص گورائیہ اور دیگر کو پاکستان واپس لایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر