عدالت چیئرمین پیمرا کی مراعات کا ریکارڈپیش نہ کرنے پر برہم

عدالت چیئرمین پیمرا کی مراعات کا ریکارڈپیش نہ کرنے پر برہم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی، تنخواہ اور دیگر مراعات کا ریکارڈ وفاقی حکومت کی طرف سے پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ بہت ہوچکا ،اب مزید مہلت نہیں ملے گی ،جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ پہلے بھی متعدد مرتبہ مہلت دے چکے ہیں، مزید مہلت نہیں دی جاسکتی، سرکاری وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تاریخ سماعت تک جواب داخل کروادیا جائے گا جس پر عدالت نے مزید سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر