من پسندٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم ، ڈی جی پی آر سے جواب طلب

من پسندٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم ، ڈی جی پی آر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے من پسندٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن (ڈی جی پی آر)سے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار انعام اکبر کے وکیل سعد رسول نے موقف اختیار کیا کہ ٹی وی چینلزکو سرکاری اشتہارات کی تقسیم اور نرخنامے طے کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی ہی موجود نہیں۔ حکومت نے 2013ء سے دسمبر 2016ء کے درمیان 11بلین روپے کے سرکاری اشتہارات قانونی ضابطے کے بغیر دئیے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -