سیکرٹری مذہبی امور کی مصروفیت کے باعث لاہور حاجی کیمپ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا

سیکرٹری مذہبی امور کی مصروفیت کے باعث لاہور حاجی کیمپ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجی کیمپ لاہور کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی مصروفیات آڑے آ گئی اجلاس ہی منعقد نہ ہو سکا۔ اجلاس کب ہوگا تاریخ بھی طے نہ ہو سکی۔ مذہبی حلقوں کا اظہار تشویش۔ ہوپ نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔30مارچ کو ہونے والے اجلاس میں متروکہ املاک کے چیئرمین شریک نہیں ہوئے تھے۔ وفاقی سیکرٹری نے 5اپریل کو اجلاس طلب کیا تھا۔4اپریل کو سپریم کورٹ کی طرف سے حج پالیسی طلب کرنے پر 5اپریل کو وفاقی سیکرٹری کی مصروفیات حج پالیسی کی طرف ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر