بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں،قالین بھیگ گئے

بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں،قالین بھیگ گئے

اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمنٹ ہاؤس میں ناقص تعمیر و مرمت پر کئی حصوں میں بارش کا پانی آگیا،کمیٹی روم نمبر چار سمیت بعض حصوں میں بجلی کی تاریں شارٹ ہوگئیں،چھتیں ایک بار پھر ٹپکنے لگی،قالین بھیگ گئے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں تعمیر و مرمت کے کاموں کی قلعی ایک بار پھر کھل گئی بارش سے چھتیں ٹپکنے لگی قالین بھیگ گئے، کمیٹی روم نمبر چار میں بدھ کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔اجلاس نہ ہوسکے اور کمیٹی اراکین اور سرکاری حکام صورتحال دیکھ کر واپس چلے گئے۔

مزید : صفحہ آخر