بزدلانہ حملے ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے ، مردم شماری جاری رہے گی،آصف باجوہ

بزدلانہ حملے ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے ، مردم شماری جاری رہے گی،آصف باجوہ
بزدلانہ حملے ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے ، مردم شماری جاری رہے گی،آصف باجوہ

  

اسلام آباد(آئی این پی )چیف آف شماریات آصف باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا،بزدلانہ حملے میں ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے۔ چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے گزشتہ روز لاہور میں مردم شماری کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے،مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرلی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر