شامی مسلمانوں کے قتل عام میں امریکہ و یورپ ملوث ہیں:مولانا امیر حمزہ
لاہور(سٹی رپورٹر)مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے معصوم بچوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کی شہادت اور سینکڑوں افراد کو زخمی کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شام میں امریکہ و یورپ کی شہ پر نہتے مسلمانوں کا خون بہا یاجارہا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کو متحد ہو کر قتل و غارت گری کیخلاف مضبوط آواز بلند کرنی چاہیے۔مسلمانوں کا قتل اور ظلم و بربریت رکوانا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفارروپڑی، قاری یعقوب شیخ،ابوالہاشم ربانی اور حافظ خالد ولید نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شام میں قتل و غارت گری کے مسئلہ پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ یہ کسی ایک ملک نہیں بلکہ مسلمانوں کے خون ، قتل اوربے گناہ انسانوں پر ظلم کا مسئلہ ہے۔