سانحہ بیدیاں روڈ کے سوگ میں ایپکا نے آج ہونیوالے احتجاج کی کال واپس لے لی

سانحہ بیدیاں روڈ کے سوگ میں ایپکا نے آج ہونیوالے احتجاج کی کال واپس لے لی

لاہور(خبر نگار)سانحہ بیدیاں روڈ کینٹ پرایپکا نے لاہور سمیت صوبے بھر میںآج ہونے والی احتجاجی ریلیوں،دفاتر کا بائیکاٹ اورلاہور میں کلمہ چوک میں دیے جانے والے احتجاجی دھرنے کی کال واپس لے لی ہے اس حوالے سے صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے گزشتہ روزروزنامہ پاکستان کو بتایا گیا کہ ایپکا کے لالہ محمداسلم صدر ایپکالاھور ڈویڑن اور ابوہریرہ جنرل سیکرٹری ایپکالاھور ڈویڑن کی قیادت میں آج صبح ہونے والا احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کردیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ مردم شماری والی ویگن پر ہونے والی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ملازمین بھائیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہداء کے لیے دُعائے خیر کریں۔

مزید : صفحہ آخر