پارٹی الیکشن کروا کر ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوایا :ترجمان عوامی تحریک

پارٹی الیکشن کروا کر ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھجوایا :ترجمان عوامی تحریک

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نے 30 اکتوبر 2016 ء کو انٹراپارٹی الیکشن کروا کر اس کی پوری تفصیل بمعہ متعلقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو ارسال کیں اور بعدازاں ان کے تمام سوالات کے جواب بھی دئیے ‘ اس کے باوجود ہمیں ہمارا انتخابی نشان موٹر سائیکل الاٹ کرنے سے انکار کر دیا گیااور میڈیا پر اس کی تشہیر کر کے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن 30 اکتوبر 2016 ء کو منعقد ہوئے جس کی بروقت تفصیل جمع کروا دی گئی اور سارے عمل کی میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود عوامی تحریک کو انتخابی نشان موٹر سائیکل الاٹ کرنے سے انکار کیوں کیا گیا؟۔ترجمان نے کہا کہ ایسے رویے سے یہ تاثر ابھرتا ہے جیسے الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار نہیں ہے، ہم مسلسل الیکشن کمیشن کے رابطے میں رہے اور ان کے ہر سوال کا جواب بھی دیا اس کے باوجود نشان الاٹ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی اس کی کوئی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس بات کا نوٹس لیں کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ہمیں انتخابی نشان الاٹ کیوں نہیں کیا جارہا ؟

مزید : صفحہ آخر