فیصل آباد، ڈائریکٹر ایڈمن واسا جعفر حسن باجوہ ڈائریکٹر پی ایچ اے افضل جاوید انتقال کر گئے
فیصل آباد(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر ایڈمن واسا جعفر حسن باجوہ حرکت قلب بند ہوجانے سے گذشتہ رات اللہ کو پیارے ہوگئے۔مرحوم سابق ڈائریکٹر ریونیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو کے عہدوں پر تعینات رہے۔مرحوم گلستان کالونی واسا آفیسرز کالونی میں رہائش پذیر تھے جہاں انکی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ان کے آبائی شہر سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔ ڈائریکٹر پی ایچ اے افضل جاویدگذشتہ روز پِتے کے عارضہ سے انتقال کرگئے،نماز جنازہ 6-Aگلستان کالونی نمبر2میں ادا کی گئی جبکہ آج صبح9بجے ان کے آبائی گاؤں چک28گنجانی چشتیاں میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل انکی رہائش گاہ گلستان کالونی میں ادا کی جائے گی ۔