پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خواراک فروخت کرنے پر ہوٹل سربمہر، مکڈونلڈ کو جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خواراک فروخت کرنے پر ہوٹل سربمہر، ...

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کرتے ہوئے گلبرک ٹاؤن میں اپنا ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال اور کھانا پکانے کے نامناسب انتظامات پرسیل جبکہ گلبرک ٹاؤن میں ہی واقع مکڈونلڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو فرائنگ کیلئے ناقص تیل کے استعمال اور انٹرنیشنل فوڈ سٹینڈرز کے مطابق نہ ہونے پر جرمانہ کرتے ہوئے استعمال شدہ تیل موقع پر تلف کر دیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں آئس لینڈ جوس کارنر کو خراب پھل ،ٹوٹے اور پھپھوندی لگے فریج کے استعمال ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کیلئے نا مناسب انتظامات پر جرمانہ اورہنگرز ہاؤس کو خراب آئل ،اشیاء پر تنسیخ شدہ تاریخ نہ ہونے،اشیا ء کو محفوظ کرنے کے نامناسب انتظامات ،ناقص جسمانی صفائی ستھرائی اور کھلے کوڑے دان پر جرمانہ عائد کیا۔گلبرک ٹاؤن میں دودھ کی مختلف شاپ کا معائنہ کیا اورمبارک ملک شاپ،ملنگی ملک شاپ،ملک سٹال، بسم اللہ ملک شاپ کو دودھ میں کھلی برف استعمال کرنے اور دودھ کے نمونوں کے منفی رزلٹ آ نے پر 210 لٹر دودھ ضائع کرکے بہتری کے احکامات جاری کردئیے۔راوی ٹاؤن میں چراغ دین سویٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال ،ورکرز کا جیولری پہن کر کام کرنے،سر کو ڈھانپ کر نارکھنے ،کھلے گٹراور کوڑے دان کی موجودگی،ٹوٹے فریج اور کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ کرنے کے نامناسب انتظامات پر شالیمار ٹاؤن میں گولڈن نان شاپ،کیکس اینڈ بیکس کوجرمانہ اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔

مزید : صفحہ آخر