کراچی، تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام، مشتعل افراد نے پولیس موبائل جلادی

کراچی، تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکام، مشتعل افراد نے پولیس موبائل جلادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو مچھر کالونی میں تجاوزات ہٹانا مہنگا پڑ گیا، دوسرے روز کی کارروائی سے پہلے علاقہ مکین تیار بیٹھے تھے۔ انسداد تجاوزات ٹیم کو دیکھتے ہی ٹوٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز تجاوزات کیخلاف آپریش کرنے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم سرکلر ریلوے کے ٹریک سے ناجائز قبضہ ختم کرانے کیلئے مچھر کالونی پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا اور بیچ سڑک ٹائر جلا ڈالے۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن مظاہرین کا احتجاج دیکھ کر پولیس والوں کو پسپا ہونا پڑا۔اس موقع پر مظاہرین نے پولیس موبائل کو بھی نہ بخشا اور آگ لگا دی۔مظاہرین کے احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شیرشاہ، گلبائی اور اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہو گئی جبکہ ٹریلرز کی نقل و حرکت بھی رک کر رہ گئی۔

مزید : صفحہ آخر