چیف آف جنرل سٹاف کا چودھری نثار اور شہباز شریف سے رابطہ ، دہشت گردی کیخلاف سول ملٹری تعاون پر مشاورت

چیف آف جنرل سٹاف کا چودھری نثار اور شہباز شریف سے رابطہ ، دہشت گردی کیخلاف ...

اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیااس موقع پر دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سول ملٹری میں تعاون پر مشاورت اور آپریشن ردالفساد کومؤثربنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی ۔دوسری طرف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے شہباز شریف سے ٹیلیفون پربات چیت کے دوران سکیورٹی فورسزاورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے درمیان رابطہ بڑھانے پرزوردیا جبکہ پنجاب کی سکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کو مزید موثر بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور نادرا اور ایف آئی کو پنجاب حکومت اور ملٹری حکام کو واقعے کی تفتیش کے سلسلے میں فارنزک تعاون فراہم کرنیکی ہدایت کی۔ انہوں نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سویلین شہیدوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔

مزید : صفحہ اول