قابل نوش نیل پالش ،حیران کن ایجاد

قابل نوش نیل پالش ،حیران کن ایجاد
قابل نوش نیل پالش ،حیران کن ایجاد

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جو خواتین اپنے ناخن چبانے کی بری عادت سے پریشان ہیں اور یہ عادت نہیں چھوٹ رہی تو اب وہ قابلِ نوش نیل پالش لگا کر فارغ وقت میں نیل پالش کھا سکتی ہیں۔اسے ’’پروسیکو پالش‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے دنیا کی پہلی ایسی نیل پالش قرار دیا گیا ہے جو کھائی جاسکتی ہے۔ گزشتہ ماہ برطانوی کمپنی نے اس نیل پالش کو ماؤں کے عالمی دن پر پیش کیا۔ نیل پالشیہ اٹلی کی ایک مشہور سفید شراب پروسیکو سے تیار کی گئی ہے اور اس کا ذائقہ اور خوشبو بھی ہوبہو پروسیکو جیسی ہے۔ خواتین بوریت کے وقت سنہری نیل پالش چاٹ کر پروسیکو کا ذائقہ اور خوشبو محسوس کرسکتی ہیں۔کمپنی کے مطابق نیل پالش اصل پروسیکو شراب سے بنی ہے اور خواتین اسے حقیقی شے سمجھ کر کھا سکتی ہیں۔ اس میں سنہری چمک کا اضافہ کیا گیا ہے جو ناخنوں پر بھلی لگتی ہے جب کہ اسے چاٹنے سے نشہ بھی نہیں ہوتا۔

مزید : صفحہ اول