6 سالہ بچی نے دوست کو مگرمچھ سے بچالیا

6 سالہ بچی نے دوست کو مگرمچھ سے بچالیا
 6 سالہ بچی نے دوست کو مگرمچھ سے بچالیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیندرا پارا(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ میں 6 سالہ بہادر بچی نے اپنی دوست کو مگر مچھ کے منہ سے نکال کراس کی جان بچالی۔بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ضلع کیندرا پارا میں 6 سالہ بچی ’تکی‘ نے اس وقت ہمت کی ایک داستان رقم کی جب وہ اپنی دوست اور ہم جماعت بسنتی کے ہمراہ تالاب میں نہا رہی تھی۔ اسی اثنا میں تالاب کی تہہ میں موجود مگر مچھ نے بسنتی کو دبوچ لیا۔صورت حال دیکھ کر تکی نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنی دوست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور قریب ہی موجود بانس اٹھا کرمگرمچھ کے منہ پر دے مارا، مگرمچھ کو حملے کی توقع نہیں تھی ، بانس کے حملے نے کام دکھایا اورمگر مچھ نے بسنتی کو چھوڑ دیا۔ بسنتی کو فوری طور پر تالاب سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول