پیشی کی یقین دہانی ،وارنٹ گرفتاری منسوخ

پیشی کی یقین دہانی ،وارنٹ گرفتاری منسوخ
 پیشی کی یقین دہانی ،وارنٹ گرفتاری منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) لاہورمیں احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے‘عدالت نے پیپکو بھرتی کیس میں راجہ پرویز کے ملک سے باہر جانے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں راجہ پرویز کے وکیل افتخار شاہد نے حلفیہ بیان جمع کراتے ہوئے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ راجہ پرویز اشرف آئندہ تاریخ پر ہر حال میں پیش ہوں گے جبکہ عدالت میں باقاعدہ پانچ لاکھ کا ضمانت نامہ بھی داخل کرایا گیا ۔اس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے جبکہ عدالت نے چارسو سینتیس افراد کو پیپکو میں غیر قانونی طریقے سے بھرتی کرنے کے کیس میں اور بغیر عدالت کو بتائے ملک سے باہر جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے عدالت نے کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کررکھا ہے جبکہ نیب پنجاب نے راجہ پرویز اور دیگر آٹھ افسران کے خلاف عدالت میں ریفرنس پیش کررکھا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -