کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی

کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی
 کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا( اے این این) سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والے چھٹی شخصیت کا اعزاز حاصل کرلیں گی ٗ وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کی خصوصی دعوت پر ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کریں گی ٗ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتو ن بھی بن جائیں گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کینیڈا کی اعزازی شخصیت حاصل کرنے والی دنیا کی چھٹی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ 12 اپریل کو کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔کنیڈین وزیر اعظم کی سرکاری ویب سائیٹ میں شائع کئے گئے اعلان کے مطابق وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کی خصوصی دعوت پر ملالہ ہوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈا کا دورہ کریں گی، اپنے دورے میں وہ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی، اس کے علاوہ انہیں ملک کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا جائے گا جس کا 2014 میں کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا تھا۔جسٹس ٹروڈو نے اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کی کہانی عزم و وقار کی داستان ہے، ملالہ نے ہمت و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ان کی وکالت نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ملا

مزید :

صفحہ اول -