احملہ بزدلانہ اقدام ہے، اسحاق ڈار

احملہ بزدلانہ اقدام ہے، اسحاق ڈار
 احملہ بزدلانہ اقدام ہے، اسحاق ڈار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری ٹیم پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے‘ ایسے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے‘ جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مردم شماری ٹیم پر حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مردم شماری ٹیم پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے

مزید : صفحہ اول