وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا بی اے /بی ایس سی امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا بی اے /بی ایس سی امتحانات کے مختلف مراکز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ2017ء کے امتحانات کے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور طلباؤ طالبات کو فراہم کردہ انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل کنٹرولر محمد رؤف نواز اور راجہ شاہد جاوید بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اساتذہ ، طلباؤ طالبات اور ان کے والدین سے امتحانی مراکز میں مہیا کی جانے والے سہولیات بارے دریافت کیا اور آفیشلز کونگرانی کا عمل مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء پنجاب یونیورسٹی انسپکشن ٹیم نے وحدت روڈ پر واقع امتحانی مرکز میں چھاپا مارکرجعلساز کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق انگریزی کے پرچے میں علی حیدر شاہ رول نمبر91574کی جگہ عبد الرحمان نامی شخص پرچہ حل کررہا تھا۔ انسپکشن ٹیم نے متعلقہ طالبعلم کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کا کیس بنا کرجعلساز عبد الرحمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔