ترقیوں کے منتظر18 سینئر کلرکس کی اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات

ترقیوں کے منتظر18 سینئر کلرکس کی اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی ہدایت پر کئی برسوں سے اپنی ترقیوں کے منتظر18اسینئر ترین سینئر کلرکس کواگلے سکیل میں اسسٹنٹس کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس سلسلے میں آفس آرڈر تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار ڈاکٹر محمدخالد خان، ایڈیشنل رجسٹرارٹو جلیل طارق، ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمداور ترقی پانے والے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ترقی پانے والے عہدیداران کومزید محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ترقی پانے والوں میں حافظ صلاح الدین شاہد، غلام رسول ، قیصر مصطفی، ناصر رحمت، عرفان علی، محمد پرویز، رفاقت علی، ظہیر حسین، عبد العزیز، شفاقت علی، عبد الرشید خان، محمد احمد، محمد ریاض، نجیب کاظم، ممتاز احمد، آصف محمود ، محمد بشارت اور حافظ عبد الباسط شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4