تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،ادیب جاودانی

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،ادیب جاودانی

لاہور(پ ر ) تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔آج کے طالب علموں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔دنیا مین وہی قومیں سرفراز ہوتی ہیں جو علم کی دولت سے مالا مال ہوں ۔ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم کے ذریعے ہی امن،بھائی چارہ کی فضا پیدا کر کے دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔کاشف ادیب نے کہا کہ محنت کی عادت کو اپنا کر طلبہ اپنے والدین ،اساتذہ اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ادیب جاودانی نے نے کہا کہ میٹرک کے جو طلبہ لاہور بورڈ ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ بورڈ سے پہلی پوزیشن لیں گے ان کو ہم ایک ایک لاکھ روپے نقد انعامات سے نوازیں گے ۔تقریب کے اختتام پر ادیب جاودانی نے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کئے

مزید : میٹروپولیٹن 4