حملہ آوروں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے،کور کمانڈر لاہور

حملہ آوروں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے،کور کمانڈر لاہور

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ، اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا سی ایم ایچ اور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اْنہوں نے بیدیاں روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ کہتے ہیں کہ حملہ کرنے والوں کو سزا دیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ ہسپتال میں بیدیاں روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔کور کمانڈر لاہور نے کہاکہ مردم شماری کی ٹیم قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئی، دشمن کا بزدلانہ حملہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف بلاتفریق جنگ جاری رہے گی۔کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے جنرل ہسپتال میں بھی زخمیوں کی عیادت کی اورانہیں گلدستے پیش کیے۔

کور کمانڈر لاہور

مزید : صفحہ اول