بیدیاں روڈپر دہشتگردی کا واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین

بیدیاں روڈپر دہشتگردی کا واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے چئیرمین سید سجاد اکبر کاظمی، مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ بیدیاں روڈ پر ہونے والا دھماکہ ملک دشمن اور اسلام دشمن لوگوں کی بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

راہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکیتں۔ راہنماؤں نے اساتذہ برادری سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کا اہم قومی فریضہ دیانتداری اور حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں۔راہنماؤں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح اب بھی حکومت کا ہراول دستہ ثابت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4