سندھ کابینہ کا اجلاس اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری ، لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار

سندھ کابینہ کا اجلاس اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری ، لوڈشیڈنگ پر شدید ...

کراچی(اے این این )وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کپاس کی فصل بچانے کے لئے سندھ کے لئے پانی کی ضرورت پوری کی جائے،کوٹری بیراج کو پاکستان کا حصہ سمجھ کر پانی دیا جائے،اگر تربیلا میں پانی نہیں ہے توہمیں منگلا سے پانی دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں سندھ میں پانی اور بجلی کی قلت کے بارے میں غور کیا گیا۔جبکہ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کی بھی منظوری دی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ صوبے میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پرشدید تحفظات ہیں۔لوگ مررہے ہیں، ہسپتالوں اور درگاہوں کو بھی لوڈشیڈنگ سے نہیں بخشا جارہا ہے۔ وزیراعلی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پانی کی کمی کے دوران سارے لنک کینال بند کیے جائیں اوراس دوران کوئی ڈیم نہ بھرا جائے۔

مزید : صفحہ اول