ارتی فوج کی پونچھ سیکٹرپر بلا اشتعال شدید فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب

ارتی فوج کی پونچھ سیکٹرپر بلا اشتعال شدید فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب

پونچھ(آن لائن)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب پونچھ سیکٹر میں چھوٹے خود کار ہتھیا رو ں اور مارٹر گو لو ں سے شدید فائرنگ کی جسپر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ،ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان ملیش مہتا نے خبررساں ادارے آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فائرنگ

مزید : صفحہ اول